چارجڈ پارکنگ کیلئے مختص مقامات سے زائد پارکنگ فیس وصول کرنیوالے ٹھیکیداروں اور افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ٬ ڈپٹی میئر کراچی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے محکمہ چارجڈ پارکنگ کو ہدایت کی ہے کہ چارجڈ پارکنگ کے لئے مختص مقامات سے زائد پارکنگ فیس وصول کرنے والے ٹھیکیداروں اور افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ٬ ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ مختار حسین نے ڈپٹی میئر کراچی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مقررہ کردہ فیس سے زائد رقم ہرگز ادا نہ کریں انہوں نے کہا کہ موسائیکل کے لئے فیس 5 روپے اور کار کے لئے پارکنگ فیس 20 روپے مقرر ہے انہوں نے کہا کہ شہری اگر کسی فرد کو زائد فیس وصول کرتے ہوئے دیکھیں تو فوری طور پر اس کی شکایت درج ذیل نمبروں پر کی جاسکتی ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ایسٹ عبدالخالق 0300-9231341٬ ڈپٹی ڈائریکٹر عاشق الیاس0333-3542285٬ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ماجد رضا 0333-2967776٬ ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحلیم0300-8247373٬ ڈسٹرکٹ سائوتھ میں ڈپٹی ڈائریکٹر بابر علی 0344-2327722٬ انچارج سائوتھ سلیم جمال0336-2173526 پر رابطہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ جارچڈ پارکنگ 021-99230819 پر بھی شکایت درج کی جاسکتی ہے۔ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں چارجڈ پارکنگ شہریوں کو سہولت مہیا کرنے کی غرض سے کی جاتی ہے تاکہ بے ہنگم اور بے ترتیب گاڑیوں کی پارکنگ سے بچا جاسکے اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے پارکنگ فیس کے نام پر لوٹ کھسوٹ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :