ورکنگ بائونڈری اور کنٹرول لائن پر شکرگڑھ سیکٹر میں پاک فوج یا رینجرز کے اہلکار کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعوے قطعی جھوٹ ہیں٬ آئی ایس پی آر

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:42

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاک فوج نے ورکنگ بائونڈری اور کنٹرول لائن پر شکرگڑھ سیکٹر میں پاک فوج یا رینجرز کے اہلکار کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعوے کو قطعی جھوٹ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل آصف سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو کنٹرول لائن یا ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ سے پاک فوج یا رینجرز کے کسی اہلکار کو نشانہ بنانے یا ہلاک کرنے کا بھارتی دعویٰ بالکل جھوٹ ہے۔

بھارت کی طرف سے شکرگڑھ سیکٹر میں جمعہ کو ورکنگ بائونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کا پاکستان رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت کی فائرنگ یا گولہ باری سے پاکستان کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔