نیشنل ٹیکنالوجی کونسل پاکستان کے اہم اجلاس کا انعقاد

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:52

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) نیشنل ٹیکنالوجی کونسل پاکستان کا اہم اجلاس شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ خیرپور میں نیشنل ٹیکنالوجی کونسل پاکستان کے چیئرمین میجر جنرل (ر) اکبر سعید اعوان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض حسین عباسی کے علاوہ سندھ یونیورسٹی٬ مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو٬ سندھ ایگریکلچریونیورسٹی ٹنڈو جام٬ مہران یونیورسٹی ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور٬ شہید بینظیر بھٹویونیورسٹی آف وٹرنری سائنس سکرنڈ٬ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی٬ شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ٬ شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور٬ سکھر انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سکھر٬ گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میجر جنرل (ر) اکبر سعید اعوان نے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے اغراض و مقاصدکے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے نیشنل ٹیکنالوجی پروگرام کو پاکستان کی تمام یونیورسٹیز میں رائج کرنے ٬ ایکریڈیشن٬ ری ایکریڈیشن کی پالیسی پر عمل درآمد کرانے کے لیے تمام یونیورسٹیز کے نمائندوں سے تجاویز اور مشاورت کی۔ اس موقع پر بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ خیرپور کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بریفنگ دی کہ یونیورسٹی مستند چارٹرکے تحت انجینئرنگ کی تعلیم دے رہی ہے اور اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندہ وفد نے یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تمام طلبہ کو مختلف شعبوں میںمحنت اور لگن کے ساتھ معیاری تکنیکی تعلیم دے کر شفاف طریقے سے گریجویٹ پیدا کیے جارہے ہیں تاکہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں آخر میں نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے چیئرمین میجر جنرل (ر) اکبر سعید اعوان نے سندھ بھر کی مختلف یونیورسٹیز سے آئے ہوئے پروفیسرز اور ڈاکٹرزکی تجویزوں اور مشوروں کا سراہتے ہوئے اجلاس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر میر سجاد حسین تالپور اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :