Live Updates

عمران خان کو سیاست اور نواز شریف کو حکومت نہیں‌ آتی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اکتوبر 2016 11:29

عمران خان کو سیاست اور نواز شریف کو حکومت نہیں‌ آتی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر 2016ء) : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیاست اور نواز شریف کو حکومت نہیں آتی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ فی الوقت وزیر اعظم نواز شریف بہت پریشان ہیں۔ لیکن عمران خان کے لیے شہر یا ادارے بند کرنا درست عمل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئیے ہم مفلسی کو ختم کر کے عوام کی بھوک بھی ختم کریں۔ کوئی علاقہ ، شہر یا ادارہ بند کرنا غیر آئینی ہے۔ گورنر سندھ اور مصطفٰی کمال کی لڑائی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس لڑائی کو معمولی نہ سمجھا جائے۔ دونوں کے ایک دوسرے پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات