4اکتوبر کا دن کشمیریوں کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے‘24اکتوبر کو غازی ملت سردار ابراہیم کی قیادت میں آزاد حکومت کا قیام عمل میں آیا‘غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان اور ہمارے اسلاف کی قربانیو ںکے نتیجہ میں یہ خطہ آزاد ہوا

جمو ںوکشمیر پیپلزپارٹی کے رہنما سید مظفرحسین شاہ اور سردار یاسر اسحق خان کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:32

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) جمو ںوکشمیر پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما سید مظفرحسین شاہ اور سابق صدر حلقہ نمبر چار پونچھ سردار یاسر اسحق خان نے کہا ہے کہ 24اکتوبر کا دن کشمیریوں کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے ۔24اکتوبر کو غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں آزاد حکومت کا قیام عمل میں آیا۔غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان اور ہمارے اسلاف کی قربانیو ںکے نتیجہ میں یہ خطہ آزاد ہوا ۔

یہ تجدید عہد کا دن ہے انہوں نے کہاکہ اگر غازی ملت اور ہمارے اسلاف قربانی نہ دیتے تو آج ہم بھی مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی طرح شدید مشکلات و مسائل کا شکار ہوتے ٬غازی ملت ہمارے قومی ہیرو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم پر اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کی خاموشی ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہون نے راولاکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ آزاد حکومت کی 80دن کی کارکردگی نہایت مایوس کن ہے ۔

80دن میں پانچ ارب روپے ہڑپ ہو گئے ہیں ۔لیکن ملازمین کو تنخواہ تک کی ادائیگی نہیں ہو سکی تعمیر وترقی کیلئے اقدامات تو دور کی بات ہے آزاد حکومت کی طرف سے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنا اور تعلیمی اداروں سمیت دوسرے اداروں کو بند کرنا عوام دشمنی کی بد ترین مثال ہے ۔ گڈ گورننس کے دعوے دارحکمرانوں نے اقتدار میں آتے ہیں عوام کا خون چوسنے کیلئے بھاری فیسیں وصول کی جارہی ہیں مقامی سطح پر ٹیسٹوں کی سہولت میسر نہیں اور مریضوں کو پرائیویٹ لیبارٹریوں کی طرف دھکیلا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :