Live Updates

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:41

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر 2016ء) : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین، سینیٹر سعید مندوخیل ، اجمل وزیر اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دو نومبر کو اسلام آباد میں دئے جانے والے دھرنے سے متعلق بات چیت اور مشاورت کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے انٹر پارٹی الیکشن میں صدر منتخب ہونے پر چودھری پرویز الہٰی کو مبارکباد بھی پیش کی۔ شاہ محمود نے ق لیگ کا 2 نومبر کو اسلام آباد دھرنے کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ملاقات میں اسلام آباد بند کرنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات