وزیر اعلی شہباز شریف کی پی ٹی آئی پر تنقید

پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جو پاکستان کے اجالوں کو اندھیروں میںبدلنا چاہتی ہے یہ جماعت پاکستان کی ترقی اور سی پیک کی دشمن ہے٬ پی ٹی آئی ’’میں نہیں مانتا ٬ میں نہیں مانتا‘‘ کی رٹ لگائے ہوئے ہے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈیلروہیکل رجسٹریشن سسٹم کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی منفی سیاست پر کڑی تنقید کی - وزیر اعلی اپنے خطاب کے دوران جب پی ٹی آئی پر افراتفری کی سیاست کے حوالے سے تنقید کر رہے تھے تو اچانک لائٹ چلی گئی اور ہال میں اندھیرا ہو گیا جس پر وزیر اعلی نے ہلکے پھلکے انداز میںکہا کہ ابھی تو پی ٹی آئی کا نام ہی لیاہے تو اندھیرا ہو گیا ہے جس پر ہال میں موجود لوگوں نے بھرپور تالیاں بجا کر وزیراعلی کی تائید کی - وزیر اعلی کا کہنا تھاکہ میں غلط تو نہیںکہتاکہ پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جو پاکستان کے اجالوں کو اندھیروں میںبدلنا چاہتی ہے اور یہ جماعت پاکستان کی ترقی اور سی پیک کی دشمن ہے اور یہی وجہ ہے کہ میںنے پی ٹی آئی کا نام لیا تو اندھیرا چھا گیاہی- وزیر اعلی نے کہا کہ پی ٹی آئی ’’میں نہیں مانتا ٬ میں نہیں مانتا‘‘ کی رٹ لگائے ہوئے ہے - حالانکہ وزیر اعظم نے قانون کی حکمرانی کے لئے اعلی ترین مثال قائم کی ہے اور یہ اس کو بھی ٹھکرا رہے ہیں