ملتان: مفتی عبدالقوی کی طبیعت بگڑ گئی، کارڈیالوجی اسپتال میں داخل

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 اکتوبر 2016 04:10

ملتان: مفتی عبدالقوی کی طبیعت بگڑ گئی، کارڈیالوجی اسپتال میں داخل

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اکتوبر۔2016ء) مفتی عبدالقوی کی طبیعت بگڑ گئی، کارڈیالوجی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مفتی عبدالقوی کی طبیعت بگڑ گئی جنہیں فوری طور پر کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کے مطابق بلڈپریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے اسپتال لایا گیاتھا۔مفتی عبدالقوی کی حالت5 گھنٹے بعد سنبھل گئی۔ڈاکٹرز کے مطابق مفتی عبدالقوی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مفتی عبدالقوی کو مکمل چیک اپ کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔یاد رہے کہ مفتی عبدالقوی قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزدملزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :