مادر جمہوریت نصرت بھٹو کی 5 ویں برسی آزاد کشمیر بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی
دربارعالیہ سخی سہیلی سرکارؒ ‘مساجداورپارٹی عہدیداروں ٬کارکنوںکی رہائش گاہوںپر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی
اتوار 23 اکتوبر 2016 15:17
(جاری ہے)
اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے مرکزی میڈیاایڈوائزرشوکت جاوید نے کہاکہ تاریخ عالم گواہ ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک مخلص اورصاحب بصیرت خاتون کی صبرآزما جدوجہدہوتی ہے اور ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی آسمان سیاست کو چھونے والی بلندیوںسمیت دنیاکے ہر فورم میں لیڈنگ سٹار کرداراداکرنے کے لئے محترمہ نصرت بھٹو شہیدکا اسی طرح ساتھ میسررہا جس طرح بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کو اپنی ہمشیرہ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ کا ساتھ میسررہا۔
تاریخ میں ایسے کرداردنیابھرکی باوقارقوموں کے لئے رول ماڈ ل کی حیثیت رکھتے ہیں٬محترمہ نصرت بھٹو نے آمرڈکٹیٹر ضیاء الحق کے گیارہ سالہ طویل مارشل لاء کا مقابلہ کیا‘قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں اوربدنام زمانہ مقدمہ قتل میں تیسری دنیاکے انقلابی لیڈرذوالفقارعلی بھٹو کی قانونی معاونت کے لئے انتہک اورقابل تقلیدجدوجہد اپنی مثال آپ ہے۔قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ریاستی مشنری اور حکومتی وسائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے محترمہ نصرت بھٹوکا سرپھاڑ کر لہولہان کرکے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیاگیالیکن وہ اپنی بہادر بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور لاتعداد نظریاتی جانثاروں کے ساتھ مل کر جمہوریت کی بحالی ٬آئین و قانون کی حکمرانی٬مضبوط وفاق ٬صوبائی تعصب کے خلاف انقلابی تحریک کی قیادت کرتے ہوئے سرخروہوئیں اور سامراجی قوتوں نے انہیں اپنے عالمی شہرت یافتہ ترقی پسندروشن خیال لیڈرذوالفقارعلی بھٹو سمیت دو جواں بیٹے میر شاہنوازبھٹو اور میرمرتضیٰ بھٹوکے لاشے تھمادئے٬لیکن ان کی ملک و قوم کے ساتھ مخلصانہ وابستگی میں کوئی لغزش نہیں آئی۔شوکت جاویدنے کہاکہ آج اسی قافلے کارہبر و رہنما شہیدوںکا وارث بلاول بھٹو زرداری ہے پاکستان کو اندورونی و بیرونی خطرات سے نکالنے کے لئے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت ناگزیرہے۔دہشتگردی٬انتہاء پسندی کا خاتمہ ٬مقبوضة کشمیر کی آزادی ٬ناقابل تسخیردفاع ٬دنیابھرمیں پاکستان کا کھویاہوا مقام بحال کرنے کے لئے 2018ء کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی اپنی جاندارپالیسیوںاور ماضی کی غلطیوںکا ازالہ کرتے ہوئے واضح کامیابی حاصل کرے گی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی ہی نہیں دنیاکے کم عمر ترین وزیراعظم بن کرعالمی ریکارڈ مرتب کریںگے۔برسی کے موقع پر شہدائے کشمیر ٬شہدائے افواج پاکستان کے لئے بھی خصوصی فاتحہ خوانی اور اآپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے بھی دعاکی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.