2 نومبر کا دھرنا ، لاہور ہائیکورٹ میں دھرنا روکنے کے لیے درخواست دائر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اکتوبر 2016 11:53

2 نومبر کا دھرنا ، لاہور ہائیکورٹ میں دھرنا روکنے کے لیے درخواست دائر

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اکتوبر 2016ء) : پی ٹی آئی کا دو نومبر کا دھرنا روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست مقامی شہری عاطف ستار نے دائر کی۔

(جاری ہے)

عاطف ستار کی اس درخواست کی سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں فل بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔ بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس انوارالحق اور قاسم خان شامل ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ 26 اکتوبر سے پی ٹی آئی کا دو نومبر کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کرے گا ۔