شمالی کوریا نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر ویمنز انڈر17 فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا

مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول سکور نہ کر سکی٬میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا٬ شمالی کوریا نی5-4گولز سے فتح حاصل کی

پیر 24 اکتوبر 2016 13:24

اردن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) شمالی کوریا نے جاپان کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر ویمنز انڈر17ورلڈ کپ فٹبال جیت لیا ٬مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول سکور نہ کر سکی۔میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا٬جس میں شمالی کوریا نے 4کے مقابلے میں5گولز سے فتح حاصل کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اردن میں انڈر 17 ورلڈ کپ کے فائنل میں شمالی کوریا اور جاپان آمنے سامنے تھے۔دونوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے ہوئے۔کبھی قسمت نے ساتھ نہ دیا ٬کبھی فارورڈ غلطی کر بیٹھے۔میچ صفر صفر سے برابری پر ختم ہو گیا۔ٹائٹل کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہواجس میں شمالی کوریا نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے فتح اپنے نام کی۔

متعلقہ عنوان :