کشیدہ سیاسی صورتحال:مسلم لیگ(ن)کاآصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ

نوازلیگ کی پانامالیکس سمیت تمام معاملات پرمذاکرات کی دعوت،آصف زرداری کی ملاقات سے معذرت،مذاکرات بلاول بھٹو کے دیے گئے پوائنٹس پرہی شروع ہونگے۔ذرائع پیپلزپارٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اکتوبر 2016 16:29

کشیدہ سیاسی صورتحال:مسلم لیگ(ن)کاآصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اکتوبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کی اعلیٰ قیادت نے سابق صدرمملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے،جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ملک کی موجودہ کٹھن سیاسی صورتحال کے پیش پیپلزپارٹی کی لندن میں موجود قیادت آصف زرداری سے رابطہ کیاہے۔

(جاری ہے)

جس میں آصف زرداری سے ملاقات کی خواہش ظاہرکی گئی۔

نوازلیگ کی قیادت نے پاناما لیکس سمیت تمام معاملات پر مذاکرات کی دعوت دی۔جس پرآصف زرداری نے ملاقات سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بات کرنی ہے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سے کی جائے۔انہوں نے جواب میں کہا کہ مذاکرات بلاول بھٹو کے دیے گئے پوائنٹس پر ہی شروع ہونگے۔پیپلزپارٹی قیادت نے کہا کہ احتساب بل اور پارلیمانی کمیٹی پر بات شروع کی جائے۔