دہشت گردوں نے ساڑھے 9 بجے بیرک پر اچانک دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی: جان بچانے میں کامیاب ہونے والا پولیس اہلکار

muhammad ali محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 00:31

دہشت گردوں نے ساڑھے 9 بجے بیرک پر اچانک دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں پولیس ٹرینگ سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شب کو بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملے کے دوران جان بچا کر ہاسٹل سے باہر نکلنے میں کامیاب ہونے والے پولیس اہلکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ رات ساڑھے 9 بجے ہوا جب دہشت گردوں نے پولیس کے بیرکس پر دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آوروں کی تعداد 10 سے 12 تھی اور بمشکل اس دوران اپنی جان بچا کر ہاسٹل سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔

متعلقہ عنوان :