کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا، آپریشن کے دوران صورتحال سیکورٹی اداروں کے قابو میں آ جانے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 00:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں پولیس ٹرینگ سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شب کو بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ جبکہ آپریشن کے دوران صورتحال سیکورٹی اداروں کے قابو میں آ جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :