وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت

muhammad ali محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 01:13

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شب کو بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام پولیس اہلکاروں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔