Live Updates

عمران خان کی جانب سے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت

muhammad ali محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 01:20

عمران خان کی جانب سے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2016ء) عمران خان کی جانب سے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شب کو بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔عمران خان نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ جبکہ ہاسٹل کے اندر یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کی خیر و عافیت کیلئے دعا کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :