پولیس ٹریننگ سکول کوئٹہ پرحملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

داعش نےدہشتگردوں کی تصویریں بھی جاری کردی ہیں،خبرایجنسی اعماق۔۔دہشتگردتنظیم لشکرجھنگوی نے بھی کوئٹہ میں خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اکتوبر 2016 15:31

پولیس ٹریننگ سکول کوئٹہ پرحملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء) :پولیس ٹریننگ سکول کوئٹہ پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی اعماق کا کہناہے کہ داعش کے تین مشین گن اور ہیں ہینڈگرینیڈسے مسلح افراد نے حملہ کیا اور دھماکہ خیزمواد سے خود کو اڑایا۔

(جاری ہے)

خبرایجنسی کے مطابق داعش کا کہنا ہے کہ ہمارے خودکش جیکٹیں پہنے ہوئے عسکریت پسندوں نے پولیس اکیڈمی میں داخل ہوکردھماکے اور فائرنگ کرتے ہوئےپولیس کیڈٹس اور رنگروٹوں پردھاوابول دیا۔

دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجہ میں 59افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔داعش نے پولیس ٹریننگ سنٹرکوئٹہ ہر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دہشتگردوں کی تصویریں بھی جاری کی ہیں۔واضح رہے لشکرجھنگوی نے بھی پولیس ٹریننگ سکول پر خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کالج کوئٹہ میں دہشتگردوں کے انتہائی سفاک اوربزدلانہ حملوں میں ابتک61افراد شہید جبکہ 117سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :