ہزارہ کے حقوق کا تحفظ اور الگ صوبہ کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی٬ بابا حیدر زمان

منگل 25 اکتوبر 2016 21:12

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ایبٹ آباد آمد کے موقع پر اعلان کردہ احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں کے درمیان ممکنہ تصادم کے باعث ایک ایسے ذمہ دار طرز عمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے جس سے ہزارہ کی سرزمین پر پائے جانے والی بھائی چارے کی فضاء مکدر نہ ہو٬ وہ منگل کو اپنی رہائش گاہ پر نگری ٹوٹیال سے تعلق رکھنے والے 45 افراد کی تحریک صوبہ ہزارہ میں شمولیت کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کر رہے تھے٬ بابا حیدر زمان نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام بھی یکساں ضروری ہے جس کیلئے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ایک ناگزیر ضرورت ہے٬ تحریک صوبہ ہزارہ کو سوائے الله تعالیٰ کی ذات کسی کا خوف نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور اپنی صفوں میں غداروں کو نہ گھسنے دیں۔

متعلقہ عنوان :