کراچی میں امن کیلئے دہشت گردوں کا خاتمہ ضروری ہے٬ قادر مگسی

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:30

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) سندھ ترقی پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادرمگسی نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے جب تک کراچی کی سیاست میں مداخلت ختم نہیں کریں گے امن قائم نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ شفاف طریقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے منی لانڈ رنگ کیس میں بھی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی٬عشرت العباد جس دن گورنر بنے سندھ ترقی پارٹی نے احتجاج کیا تھا٬ آج اٴْن کے ہی ساتھی اٴْن کے خلاف سلطانی گواہ بن گئے۔

متعلقہ عنوان :