لال حویلی رہائش غیرقانونی قرار،شیخ رشید کونوٹس جاری

شیخ رشید نے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی ہے،متروکہ وقف املاک نے 15روز میں اپیل کا حق دیا ہے،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 اکتوبر 2016 16:03

لال حویلی رہائش غیرقانونی قرار،شیخ رشید کونوٹس جاری

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر2016ء) :متروکہ وقف املاک نے لال حویلی رہائش کو غیرقانونی قراردے دیا، شیخ رشید کولال حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری بھی کردیا،شیخ رشید نے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متروکہ وقف املاک نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو نوٹس جاری کیاہے کہ آپ نے غیرقانونی طورپرلال حویلی کی رہائش اختیارکررکھی ہے۔اس پر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ متروکہ وقف املاک نے لال حویلی رہائش کو ناجائزقراردیا ہے۔متروکہ وقف املاک نے 15روز میں اپیل کا حق دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔

متعلقہ عنوان :