Live Updates

سانحہ کوئٹہ کے بعداسلام آباد کے دھرنے کی بات سے عمران خان کی پوزیشن خراب ہوئی ٬ سردار آصف احمد علی

پاکستان میں اس وقت مشکل حالات پیدا ہو رہے ہیں جسکے انجام سے متعلق پشین گوئی نہیں کر سکتا ٬صحافیوں سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعداسلام آباد کے دھرنے کی بات سے عمران خان کی پوزیشن خراب ہوئی ہے وہ انڈر پریشر آئے ہیں لیکن حکومت بھی اتنا ہی انڈر پریشر ہے۔پاکستان میں اس وقت مشکل حالات پیدا ہو رہے ہیں جسکے انجام سے متعلق پشین گوئی نہیں کر سکتا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سردار آصف احمد علی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان سیاسی حوالے سے تنہا ہوئے ہیں انکی عوامی سپورٹ بڑھتی جا رہی ہے تاہم عمران خان کو سیاسی قائدین کے حوالے سے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے ایک بات ضرور سوچنی چاہیے کہ کل وہ بھی پاورمیں آئیں گے تو انکی بھی ایک اپوزیشن ہو گی ٬بات کرتے ہوئے اخلاق کا پہلونظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

سیاسی قائدین پر ذاتیات کے حوالے سے حملے نہیں ہونے چاہییں۔ایک سوال کے جواب میں سردار آصف احمد علی نے کہا کہ انڈین وزیر داخلہ پاکستان میں عدم استحکام کی کھلم کھلا باتیں کر رہا ہے٬عین ممکن ہے کہ کوئٹہ کا واقعہ انڈیا کاہی شاخسانہ ہو ۔لیکن ہمیں خود بھی تو کچھ سوچنا ہے کہ کوئٹہ میں سیکورٹی کی کیا اور کہاں کمزوریاں ہیں کہ وہاں پر اوپر نیچے واقعات ہو رہے ہیں ۔پہلے وکلاء کو نشانہ بنایاگیااور اب پولیس والوں پر حملہ ہوا۔بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہیں ہوا ۔لہٰذا بلوچستان اور وفاقی حکومت وقت دے کر سوچنا ہو گا کہ سیکورٹی کی کمزوریوں کو کیسے دور کیا جائی#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات