سکھر الیکٹرک کمپنی نے بے ضابطگیوں پر 26 اہلکاروں کو معطل کر دیا

معطل اہلکاروں میں لائن سپرنٹنڈنٹس٬ میٹر ریڈرز اور لائن مین شامل ہیں

بدھ 26 اکتوبر 2016 23:01

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) نے بے ضابطگیوں اور ناقص کارکردگی پر سیپکو کے تین سرکلز کے 26 اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منیجر سیپکو کریم بخش سومرو کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سیپکو چیف ایگزیکٹو آفیسر دلاور حسنین میمن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ادارے میں بے ضابطگیاں اور ناقص کارکردگی پیش کرنے والے سیپکو ریجن سکھر کے تینوں سرکلز سکھر ٬ لاڑکانہ اوردادو کے بدعنوان اور نا اہل ملازمین کو محکمہ جاتی کاروائی کرتے ہوئے معطل کردیا گیا ہے جن میں سکھر سرکل کے بدعنوان اور نا اہل 02لائن سپرنٹنڈنٹس ٬ 03میٹر ریڈرز اور 06لائین مین کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ لاڑکانہ سرکل کے 04لائین سپرنٹنڈنٹس ٬09میٹر ریڈرز اور دادو سرکل کے 02میٹر ریڈرز کو معطل کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دلاور حسنین میمن کی جانب سے سخت ہدایات ہیں کہ بدعنوانی اور ناقص کارکردگی میں ملوث سیپکو عملے کو کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہونا چاہیے اور ادارے میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :