ایس پی سکھر کی ڈی جی نیب سکھرکی گاڑی پر حملے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دینے کی اپیل

بدھ 26 اکتوبر 2016 23:01

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ایس ایس پی سکھر نی21 اپریل کو ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر کی گاڑی پر گولی لگنے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے آئی جی پولیس سندھ سے ایک لیٹر کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اور حساس اداروں کے عملداروں پر مشتمل ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر کی گاڑی پر گولی لگنے کے واقعے کی FIR ان کے ڈرائیور شاھد حسین کی مدعیت میں تھانہ PS (A)سیکشن سکھر میں درج ہے۔ڈی جی نیب سکھر کی گاڑی کے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ 21اپریل کو ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر کی سرکاری رہائش گاہ پر موجود کھڑی ان کی گاڑی کے ساتھ پیش آیا جس میں گاڑی بری طرح متاثر ہوئی اور اس کا شیشہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا۔

متعلقہ عنوان :