سی پیک کی نوجوانوں کو آگاہی دینے کیلئے مہم کا آغاز

بدھ 26 اکتوبر 2016 23:01

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ڈویژنل انتظامیہ سکھر اور این ایس ایچ کی جانب سے پاک چین راہداری منصوبہ ( سی پیک ) کی بابت نوجوانوں کو آگاہی دینے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلہ میں سکھر ڈویژن کے تین اضلاع سکھرخیرپور اور گھوٹکی کے 30 کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوز میں ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد کا سلسلے کا آغاز ہو گیا٬ جس میںطلبہ طالبات ٹیچرز سمیت ڈویژنل انتظامیہ کے ذمہ داران نے شرکت کی٬ اس موقع پر سیمینار کے مہمان خصوصی دائریکٹر کالجز عبدالباری اندھڑ اور کالج کے پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دیگا جس سے ملک بھر سمیت سندھ میں بھی ترقی کے دروازے کھل جائیںگے٬ سی پیک مختلف مقامات کراچی حیدر آباد٬ سکھرٹو ملتان اور حیدر آباد سے کراچی کام شروع کیا جاچکا ہے جس کی تکیمل سے دنوں کا سفر کھنٹوں اور گھنٹوں کی مسافت منٹوں میں طے ہو گی٬ گرلز کالج میں اس موقع پر طالبات کی جانب سے سی پیک منصوبہ کے فوائد کے عنوانوت پر تقاریربھی کی گئیں اور ٹیبلوز پیش کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :