ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر کی زیر صدارت آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس

وزیر قانون و پارلیمانی اُمور راجہ نثار احمد نے 2مسودات قوانین آزا دجموںوکشمیر موٹرز وئیکل ترمیمی آرنینس 2016ء اور آزاد دی آزاد جموںوکشمیر الیکٹرول رولز ترمیمی آرڈیننس 2016ء پر کمیٹیز کی رپورٹس ایوان میں پیش کیا‘ ایوان نے متفقہ طور پر دونوں مسودات کی منظوری دیدی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعہ کے روز ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر کی صدارت میں شروع ہو ا۔وزیر قانون و پارلیمانی اُمور راجہ نثار احمد نے دو مسودات قوانین دی آزا دجموںوکشمیر موٹرز وئیکل ترمیمی آرنینس 2016ء اور دی آزاد دی آزاد جموںوکشمیر الیکٹرول رولز ترمیمی آرڈیننس 2016ء پر کمیٹیز کی رپورٹس ایوان میں پیش کی ۔

ایوان نے متفقہ طور پر دونوں مسودات کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیر قانون و پارلیمانی اُمور راجہ نثار احمد نے موٹرز وئیکل ترمیمی آرڈیننس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں اکثر اوقات حادثات ہوتے رہتے ہیں ۔ دور دراز پہاڑی علاقہ ہے حادثہ میں جابحق ہونے والے افراد کے معاوضہ جات بروقت اُن کے ورثاء کو ادائیگی کیلئے قانون ساز ی کی گئی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں تک جلد معاونت ہو سکے ۔

(جاری ہے)

پانچ مسودات قوانین کو ضروری جائزے اور ترامیم کیلئے کمیٹیز کے سپرد کیا گیا ہے ۔ ان میں دی آزاد جموں وکشمیر لینڈریکوزیشن ایکٹ 2016ء پروبشن انفورسمنٹ آٖ ف حد ترمیمی ایکٹ 2016ء دی آزاد جموںوکشمیر فیملی پلاننگ اینڈ ہیلتھ کئیر پروگرام ایکٹ 2016ء دی آزاد جموںوکشمیر منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی ترمیمی ایکٹ 2016ء وزیر قانون نے ایون میں پیش کر دئیے ۔ ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے مسودات کو کمیٹیز کے سپرد کر دیا جس پر جلد رپورٹ پیش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :