Live Updates

پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان نے قوم کو مبارکباد دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 اکتوبر 2016 17:08

پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان نے قوم کو مبارکباد دے دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اکتوبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے قوم کو مبارکباد دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو مبارک ہو، ایک درباری کو برطرف کر دیا گیا ہے اور دوسرا درباری بیرون ملک روانہ ہو گیا ہے۔ جبکہ باقی درباری کانپتے ہوئے اپنے کندھوں پر دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا دربار غائب ہونا شروع گیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی سلامتی اجلاس کی خبر لیک ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اہل خانہ سمیت آج دوپہر ہی کو دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :