ڈاکٹرفاروق ستارکی پاکستان سمیت دنیابھرکی ہندوبرادری کودیوالی کی مبارکباد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے ہندوبرادری کے مذہبی تہوار’’دیوالی‘‘ کے پرمسرت موقع پیغام تہنیت دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خیالات کااظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںتہنیتی پیغام میںڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے دنیابھرکے ہندوئوںکوبالعموم اورپاکستان میںبسنے والے ہندوئوںکو بالخصوص دیوالی کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کاابنیادی فلسفہ جیواورجینے دواورسب کااحترام ہے۔

انہوںنے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان واحد جماعت ہے جو ملک میںبسنے والی تمام اقلیتوںکے حقوق کے لئے عملی جدوجہدکررہی ہے اوران کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے دکھ درداور خوشیوں میںبرابرکی شریک رہتی ہے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے ہندوبرادری سے اپیل کی کہ وہ دیوالی کے پرمسرت موقع پراپنی عبادات میںایم کیوایم کویاد رکھیںاورایم کیوایم کی کامیابی اورسازشوںکے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیںکریں۔

متعلقہ عنوان :