وزیراعلیٰ پنجاب غریب اور ہونہار طلبہ کو زیو رتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں‘پرنسپل دانش سکول

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 23:02

ڈی جی خان ۔29اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف غریب اور ہونہار طلبا ء وطالبات کو زیو رتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں‘ دانش سکولز صوبہ بھر میںتعلیمی انقلاب برپا کریں گے‘ بورڈ ز اورانٹر دانش امتحانات اور سپورٹس سرگرمیوں میں ڈیرہ غازیخان دانش سکول نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں‘ یہ بات دانش سکول ڈیرہ غازیخان کے پرنسپلز شبنم حسیب اور کرنل (ر) افتخار حسین نے دوران بریفنگ بتائی‘ انہوںنے بتایا کہ جنوری 2013سے کلاسزکا آغاز کیاگیا․ بوائز او رگرلز ونگ میںایک ہزار سے زائد طلبا ء وطالبات زیر تعلیم ہیں جنہیں خوراک ٬ رہائش ٬ صحت ٬ یونیفارم اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ․ دانش سکول میں بچو ں کی کردار سازی ٬ خوداعتمادی ٬ فیصلہ سازی اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تربیت دی جاتی ہے ․ دانش سکول ڈیرہ غازیخان میں ہائر کلاسز کیلئے منصوبہ بندی کی جار ہی ہے جس سے اکیڈمک بلاکس کی تعمیر سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے ․ پرنسپل شبنم حسیب اور کرنل(ر) افتخار حسین نے بتایاکہ چھٹے تعلیمی سیشن کیلئے جلد ہی داخلے شروع کر دیئے جائیں گی․ شیڈول جاری کر دیاگیاہے اور تمام تعلیمی اداروں ٬صوبائی ٬ ضلعی او رتحصیل دفاتر میں فارمز مہیا کر دیئے گئے ہیں ․ اہم مقامات پر بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ہر تعلیمی سیشن میں چند سیٹیں سیلف فنانس کیلئے مختص کی جاتی ہیں۔ والدین کے بڑھتے ہوئے رحجان کی وجہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے پر سیلف فنانس کیلئے بھی باقاعدہ میرٹ سسٹم متعارف کرایاگیا ہے۔ اس موقع پر ایڈمن آفیسر میجر (ر) غلام سرور اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔