وزیراعلیٰ بلوچستان کی کراچی میں مجلس عزاء پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 23:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کراچی میں مجلس عزاء پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس کاروائی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بے گناہوں کو نشانہ بناکر ملک میں بدامنی پیدا کرنا چاہتے ہیں کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اسی سلسلے کی کڑی ہیں تاہم قومی یک جہتی اور فورسز کی کاوشوں سے جلد ملک میں امن قائم ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :