صوبائی حکومت کے تعلیم دوست اقدامات کو عوامی حلقوں میں بھر پور پذیرائی مل رہی ہے٬محمد عظیم ساجدی

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ کی خصوصی دلچسپی اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار علی شاہ کی کاوشوں سے لسبیلہ کے 16بند اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئیں ہیں‘ صوبائی حکومت کے تعلیم دوست اقدامات کو عوامی حلقوں میں بھر پور پذیرائی مل رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ محمد عظیم ساجدی نے بریفنگ میں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اساتذہ کی کمی کی وجہ سے 16اسکول بند ہوگئے تھے جنہیں چیف سیکرٹری بلوچستان اور سیکرٹری ایجوکیشن کی مشاورت کے بعد ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے تعاون سے ان اسکولوں کو دوبارہ فنکشنل کردیا گیا ہے اور قریبی علاقوں کے ٹیچنگ اسٹاف کی ان اسکولوں میں تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے مزید بتایا کہ ضلع لسبیلہ کے صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی بی44اورپی بی 45میں ٹیچنگ اسٹاف کی 304عرصہ دراز سے خالی ہیں جنہیںعنقریب (این ٹی ایس) کے ذریعے بھرتیاں کر کے پر کیا جائیگا انہوں نے بتایا کہ (این ٹی ایس) ٹیسٹ کے ذریعے ابتک لسبیلہ کے 219مقامی افراد بھرتی ہوکر ایجوکیشن سیکٹر میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ضلع بھر میں کوئی بوگس ٹیچر نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

نئے تعلیمی سال کے آغاز پر بچوں کے اسکول داخلہ مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بتایا کہ لسبیلہ کی 9تحصیلوں میں سول سوسائٹی کے تعاون اور ڈپٹی کمشنر کی دلچسپی سے شروع کی گئی آگاہی مہم کی بدولت مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور 19ہزار 173نئے بچوں کو لسبیلہ کے سرکاری اسکولوں میں داخلے دیئے گئے ہیں اور اس وقت لسبیلہ کے 3ہزار ٹیچنگ اسٹاف سرکاری اسکولوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن میں نائب قاصد سے لے کر ایس ایس ٹی ٹیچرز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :