وزیر اعلی خیبر پختونخوا اگر خود اسلام آباد آنا چاہیں تو انکو مکمل سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جائے گا‘ انکے ساتھ مسلح جتھا آنے کی صورت میں انہیں اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی‘ ترجمان وزارت داخلہ

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کل اگر خود اسلام آباد آنا چاہیں تو انکو مکمل سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جائے گا لیکن انکے ساتھ مسلح جتھا آنے کی صورت میں انہیں اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں دیگر احتجاجی افراد کے ساتھ تصور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ وزارت داخلہ کا وزیر داخلہ خیبر پختونخوا کے سینئر افسران سے رابطہ ہوا ہے اور انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواکل اگر خود اسلام آباد آنا چاہیں تو ان کو مکمل سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جائے گا لیکن ان کے ساتھ مسلح جتھا آنے کی صورت میں انہیں اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں دیگر احتجاجی افراد کے ساتھ تصور کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ آج ایک انتہائی ناخوشگوار واقعہ ہوا ہے جس میں خیبر پختونخوا کے ایک صوبائی وزیر سے بھاری اسلحہ پکڑا گیا ہے اور وہ چند سو احتجاجی کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد داخل ہوئے جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :