کینیا، شاہد حیات تشویشناک حالت میں اسپتال داخل

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اکتوبر 2016 23:28

کینیا، شاہد حیات تشویشناک حالت میں اسپتال داخل

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سندھ شاہد حیات انتہائی تشویشناک حالت میں آغا خان اسپتال نیروبی (کینیا) منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سابق سی سی پی او کراچی اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کینیا میں سرکاری دورے پر تھے، جہاں پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہد حیات اسٹاف کالج کے ہمراہ تربیتی کورس پر کینیا گئے تھے، جہاں ان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ شاہد حیات پر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں بھی ملوث ہونے کا الزام تھا، وہ اے ایس پی صدر اور ایس ایچ او کلفٹن کے عہدوں پر تعینات رہے۔