وزارت سے کیوں علیحدہ ہونا پڑا، وقت آنے پر سب کچھ سامنے آجائے گا ،کوئی ایسی بات یاعمل نہیں کیا جس پر ندامت ہو۔پرویزرشید

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 31 اکتوبر 2016 12:12

وزارت سے کیوں علیحدہ ہونا پڑا، وقت آنے پر سب کچھ سامنے آجائے گا ،کوئی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31اکتوبر۔2016ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزارت سے کیوں علیحدہ ہونا پڑا، وقت آنے پر سب کچھ سامنے آ جائے گا ،کوئی ایسی بات یاعمل نہیں کیا جس پر ندامت ہو۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ وزارت قیادت کی امانت تھی ، نہیں رہی تو کوئی فرق نہیں پڑا۔ ان کیلئے قابل عزت انکی جمہوریت ، قیادت اور جماعت سے وابستگی تھی اور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر سب کچھ سامنے آجائے گا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا انکی پہچان وزارت نہیں سیاسی کارکن ہونا ہے ، ملک اور جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :