Live Updates

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف دھرنے کی اجازت دیدی ‘ ضلعی حکومت کو شہر میں کنٹینر نہ لگانے کا حکم۔ عدالت کو ڈی چوک نہ بنائیں-اسلام آباد ہائی کورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 31 اکتوبر 2016 12:18

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف دھرنے کی اجازت دیدی ‘ ضلعی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31اکتوبر۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف مخصوص جگہ پردھرنے کی اجازت دیدی ہے ، جبکہ ضلعی حکومت کو حکم دیا گیا ہے کہ شہر میں کوئی کنٹینر نہیں لگایا جائے گا۔عمران خان کا دھرنا روکنے کے خلاف تمام درخواستیں نمٹاتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم دیا کہ ڈیموکریسی پارک کے علاوہ کہیں دھرنا نہیں ہوگا جبکہ انتظامیہ یقین دہانی کروائے کہ شہریوں کے حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 10 بجے عدالت طلب کیا تھا۔

(جاری ہے)

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی چیئرمین کو عدالت میں پیش کرنے کے ا نتظامات کے احکامات جاری کیے تھے۔معزز جج نے تحریک انصاف کے چیئرمین کے حالیہ بیان پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس میں انھوں نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے ہمیں اجازت دی تھی کہ ہم پر امن احتجاج کرسکتے ہیں اور آپ نے کہا تھا کہ کوئی کنٹینر نہیں لگیں گے اور کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی تو پھر آپ کے فیصلے کا کیا بنا؟ کیا اس ملک میں عدلیہ صرف طاقتور کے ساتھ ہوتی ہے۔ جسٹس شوکت صدیقی نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ عدالت کو ڈی چوک نہ بنائیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات