بین الاقوامی فٹبال میچ میں بم دھماکے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ٬سعودی حکام کا دعویٰ

پیر 31 اکتوبر 2016 13:32

بین الاقوامی فٹبال میچ میں بم دھماکے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ٬سعودی ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اکتوبر2016ء) سعودی عرب حکام نے کہا ہے کہ جدہ میں فٹبال کے بین الاقوامی میچ کے دوران ممکنہ طور پر بم دھماکے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے٬حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں جدہ میں منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ کو کار بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔سنہ 2018 کے ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ میچ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ انھوں نے نام نہاد جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ کی جانب سے سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کو دارالحکومت ریاض میں نشانہ بنانے کے ایک اور منصوبے کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں دہشت گردی کے دو سیلز سے آٹھ مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے ان آٹھ افراد میں سعودی شہریوں کے علاوہ دو پاکستانی٬ ایک شامی اور ایک سوڈانی شہری شامل ہے۔وزارتِ داخلہ نے صوبے قطیف اور دمام میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے سلسلے میں دیگر مطلوب افراد کی ایک فہرست بھی جاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :