ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر کی زیر صدارت آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کا اجلاس ‘متعدد بل پیش کئے گئے

پیر 31 اکتوبر 2016 14:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اکتوبر2016ء) آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کا اجلاس پیر کے روز ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر کی صدارت میں شروع ہوا ۔ممبر اسمبلی محمد احمد رضا قادری نے دی آزادجموںوکشمیر ایمر جنسی سروسز ریسکیو 1122ایکٹ 2016ء ایون میں پیش کر دیا ۔ اُنھوں نے بل کی وضاحت کر تے ہوئے کہا کہ سابق دور میں ریسکیو 1122میں اہلکاران بھر تی ہوئے بل پیش ہوا تھا لیکن معیاد ختم ہو چکی تھی اس کو باضابطہ بنانے کی ضرورت ہے ۔

بل کو اسی حالت میں دوبارہ پیش کیا جاتا ہے ۔ تاکہ ریسکیو کے نظام کو قانونی طریقے سے چلا یا جائے ۔ اس بل کا جائز ہ لینے کیلئے اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپر دکیا جائے ۔ وزیر قانون و پارلیمانی اُمور نے بھی بل کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کر دیا جو جائزہ لے کر جلد مفصل رپورٹ ایوان میں لائے گی ۔

(جاری ہے)

ممبر اسمبلی راجہ محمد صدیق نے تحریک کی کہ اُنھوں نے بھی مہاجرین جموںوکشمیر کے حوالے سے بل اسمبلی سیکرٹریٹ میں دیا ہو ا ہے تاکہ جائزہ لے کر othersکے الفاظ حذف کئے جائیں۔

وزیر قانون و پارلیمانی راجہ نثار نے کہا کہ نیا بل محکمہ قانون میں جائے گا ۔ آئندہلایا جاسکتا ہے ۔ ڈپٹی سپیکر نے اس بل سے متعلقہ کہا کہ تحریک ہو چکی ہے آئندہ پرائیوٹ ممبر ڈے پر اس بل کو بھی ایوان میں پیش ہو کر اسٹنیڈنگ کمیٹی کے سپر د کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :