خیبرپختونخواہ میں آئین کےآرٹیکل 234 کے تحت گورنرراج لگائے جانے کاامکان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 31 اکتوبر 2016 15:31

خیبرپختونخواہ میں آئین کےآرٹیکل 234 کے تحت گورنرراج لگائے جانے کاامکان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اکتوبر2016ء):خیبرپختونخواہ میں کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث گورنر راج لگائے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق گورنرخیبرپختونخواہ اقبال ظفرجھگڑانے اسلام آباد میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں موجودہ حالات سے نمٹنے کیلئے یہ تجویزبھی سامنے آئی ہے کہ کے پی کے میں گورنرراج لگادیاجائے۔ذرائع کا کہناہے کہ خیبرپختونخوا میں آئین کےآرٹیکل 234 کے تحت گورنرراج لگایا جاسکتاہے۔گورنرکی تجویزملنےپرصدرپاکستان گورنرراج نافذ کرسکتے ہیں۔