وزیراعلیٰ پرویزخٹک کا کارکنوں کوپنجاب پولیس کا گھیراؤکرنے کا حکم

کارکن گھبرائیں نہیں ،اسلام آباد جانے کیلئے راستے کلیئرکرینگے،سب سے آگے میں خودہوں گا،خیبرپختونخواہ کو پاکستان سے کاٹنے کی جرات کیسے کی گئی؟۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کارکنوں سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 31 اکتوبر 2016 15:59

وزیراعلیٰ پرویزخٹک کا کارکنوں کوپنجاب پولیس کا گھیراؤکرنے کا حکم

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اکتوبر2016ء) :وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے کارکنوں کوپنجاب پولیس کا گھیراؤکرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گھبرانا نہیں سب سے آگے میں خودہوں گا،خیبرپختونخواہ کو پاکستان سے کاٹنے کی جرات کیسے کی گئی؟ظالموں نے ہمارے راستے بندکردیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوابی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو زخمی کیا گیا تو ہم عدالت ،تھانے جائینگے اور چوہدری نثارکیخلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔

نوازلیگ جو مرضی کرے آئین توڑے یا رکاوٹیں کھڑی کریں سب ٹھیک ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران کیا خیبرپختونخواہ وکوپاکستان سے الگ کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ کیا ہمارا حق نہیں کہ اپنے لیڈرسے ملنے اسلام آبادجائیں۔حکمرانوں نے ملک کو لوٹا ہے یہ آج یقین ہوگیاہے۔حکمران ہماری آوازکو دبانا چاہتے ہیں ،آج آئین کہاں ہے۔انہوں نے سڑکیں بندکرکے آئین توڑا ہے۔ہماری جدوجہدجاری رہے گی۔آج نہیں تو کل یا پرسوں پہنچیں گے۔