وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس شروع ہوگیا

اجلاس میں ملک کی کشیدہ سیاسی صورتحال اور انگریزی اخبار میں چھپنے والی خبرکی انکوائری کیلئے کمیٹی بنانے سے متعلق غورکیاجائیگا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 31 اکتوبر 2016 16:25

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس شروع ہوگیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اکتوبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس شروع ہوگیاہے،جس میں ملک کی کشیدہ سیاسی صورتحال اور انگریزی اخبار میں چھپنے والی خبرکی انکوائری کیلئے کمیٹی بنانے سے متعلق غورکیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار،چوہدری نثار علی خان اورززاہد حامد و دیگرشریک ہیں۔اجلاس میں انگریزی اخبارکی متنازع خبر کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی تشکیل پرغور کیا جائیگا۔مزید برآں اجلاس میں تحریک انصاف کے دھرنے سے نمٹنے کیلئے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔جبکہ اب تک کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :