لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 4 شہری شہید

muhammad ali محمد علی پیر 31 اکتوبر 2016 21:32

لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 4 ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31اکتوبر۔2016ء) لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث 4 شہری شہید ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہری شہید جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔