نوازشریف نے تحریک انصاف کا استعفیٰ کا مطالبہ مسترد کر دیا٬ذرائع

پیر 31 اکتوبر 2016 23:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے استعفیٰ کے مطالبے کویکسر مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع سے آن لائن کو معلوم ہواہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے اس حوالے سے اپنے قریبی رفقا سے صلاح مشورے کئے تاہم انہوں نے اپنے رفقا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے ۔آئینی وقانونی طورپر2018ء تک وہ اقتدارمیں رہیں گے ۔بعدازاں الیکشن کرائے جائیں گی۔(یاسرعباسی)