ہم بچے نہیں ہیں، پوری منصوبہ بندی کیساتھ آئے ہیں، اپنے ساتھ ایک مہینے کا راشن لائے ہیں: پرویز خٹک

muhammad ali محمد علی منگل 1 نومبر 2016 00:01

ہم بچے نہیں ہیں، پوری منصوبہ بندی کیساتھ آئے ہیں، اپنے ساتھ ایک مہینے ..

حسن ابدال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31اکتوبر۔2016ء) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہم بچے نہیں ہیں پوری منصوبہ بندی کیساتھ آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی قیادت میں تحریک انصاف کا قافلہ موٹرے کے مقام پر برہان انٹرچینج پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ جبکہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہم بچے نہیں ہیں۔ ہم پوری تیاری اور منصوبہ بندی کیساتھ آئے ہیں۔ ہم اپنے ساتھ پورے ایک مہنے کا راشن ساتھ لے کر آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :