Live Updates

حکومت چاہے جو بھی رکاوٹیں ڈالے 2 نومبر کو پوری قیادت سڑکوں پر نکل آئے گی۔ ایک مرتبہ ہم سڑکوں پر آگئے تو پھر چاہے لاٹھی چارج ہو یا گرفتاریاں، ہم کسی چیز سے نہیں ڈریں گے۔اسدعمر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 1 نومبر 2016 09:49

حکومت چاہے جو بھی رکاوٹیں ڈالے 2 نومبر کو پوری قیادت سڑکوں پر نکل آئے ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم نومبر۔2016ء) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت چاہے جو بھی رکاوٹیں ڈالے 2 نومبر کو پوری قیادت سڑکوں پر نکل آئے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری حکمت عملی 2 نومبر کیلئے ہے، لہذا اس سے پہلے ہم اپنی طاقت کا مظاہرہ نہیں کریں گے اور ایک مرتبہ ہم سڑکوں پر آگئے تو پھر چاہے لاٹھی چارج ہو یا گرفتاریاں، ہم کسی چیز سے نہیں ڈریں گے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ جب ایک صوبے کا وزیراعلیٰ وہاں کے شہریوں کے ساتھ اسلام آباد آنا چاہتا ہے تو پھر انہیں کس قانون کے تحت روکا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قومی یکجہتی کو تقسیم کرنے میں مصروف ہے اور اسی لیے آج خیبر پختونخوا کا پنجاب سے زمینی رابطہ ہی منقطع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف جس طرح کے اقدامات اٹھا رہے ہیں، اس سے ملک کو نقصان اور ہمارے دشمن کو فائدہ ہورہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ جب ایک صوبے کے وزیراعلیٰ پر بدترین آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں اسلام آباد آنے والے تحریک انصاف کے قافلے پر پنجاب پولیس اور ایف سی اہکاروں کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی جس کے بعد کارکنان منتشر ہوگئے تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات