دہشتگردوں کی سہولت کاری کا الزام ، ڈاکٹر عاصم ، انیس قائمخانی سمیت 4 افراد کی ضمانت منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 نومبر 2016 14:30

دہشتگردوں کی سہولت کاری کا الزام ، ڈاکٹر عاصم ، انیس قائمخانی سمیت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم نومبر 2016ء) : سندھ ہائیکورٹ میں دہشتگردوں کے علاج میں سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین، انیس قائمخانی ، رؤف صدیقی اور عثمان معظم کی کی ضمانت منظور کر لی۔

(جاری ہے)

عدالت نے 5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانت منظور کی، سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کو پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق ملزمان ماتحت عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہیں جا سکتے۔ دوسری جانب عدالت نے انسداد دہشتگردی عدالت کو بھی حکم دیا کہ وہ آئندہ دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرے۔

متعلقہ عنوان :