ہمارا شروع سے قف رہا ہے اختلافات کو پارلیمنٹ ہائو س کے اندر جمہوری انداز میں حل کیا جائے٬برجیس طاہر

منگل 1 نومبر 2016 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے عمران خان کی جانب سے دھرنا ملتوی کرنے اور اسلام آباد کو لاک ڈائون کا اعلان واپس لینے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے عمران خان نے اپنے اور اپنی پارٹی کے پچھلے تین سال دھرنوں کی نظر کی کرکے نہ صرف اپنی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا بلکہ ملک کوبھی اربوں روپوں کا نقصان پہنچایا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حالیہ دھرنے کے اعلان کے باعث پورے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کوشدید نقصان پہنچا اور پاکستان کی سٹاک مارکیٹ جس کو خطے کی ایک تیز ترین ترقی کرتی ہوئی سٹاک مارکیٹ سمجھا جارہا تھا اس میں شدید مندی کا رججان دیکھاگیا اور سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان ہواچوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ ہماری جماعت کا شروع سے یہ موقف رہا ہے کہ اختلافات کو پارلیمنٹ ہائو س کے اندر جمہوری انداز میں حل کیا جائے اور اس ضمن میں مسلم لیگ(ن) نے اپنے بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا لیکن اس کے برعکس تحریک انصاف نے ہمیشہ انتشار کا راستہ اپنایا اور اپنی مرضی کے فیصلے سڑکوںپر احتجاج کر کے لینا چاہے جس میں اُسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سے قبل 2014ء میں عمران خان وزیر اعظم کے استعفیٰ سے کم کسی چیز پر آمادہ نہ تھے اور آخر کار انہیں جوڈیشنل کمیشن کے فیصلے کو قبول کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس مرتبہ بھی حکومت سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے عمران خان کو اسلام آبادکو لاک ڈائون کرنے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ پانامہ لیکس سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ سڑکوںپر پرُ تشدد احتجاج کے بجائے پرُ امن انداز میں قانونی اور آئینی ذرائع سے کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جب سپریم کورٹ نے اس ضمن میں کیس کو ٹیک اپ کیا تب بھی عمران خان سے درخواست کی گئی کہ وہ کورٹ کی Hearing تک اپنے احتجاج کو ملتوی کردیں اور عام عوام کی زندگی کوعذاب میں مت ڈالیں۔

لیکن افسو س کہ انہوں نے انتشار اور تشدد کے راستے کواپنایا جس کی وجہ سے ملک کا مالی نقصان ہوا وفاقی وزیر نے کہا کہ لاشیں گرانے کی باتیں کرنے والے اور خون کی قربانی دینے کی باتیں کرنے والے نابالغ اور خود غرض سیاست دانوں سے کوئی پوچھے کہ پاکستان کی عوام کا کیا قصور ہے ٬کہ جن کی زندگی کواتنے دن عذاب میں ڈالے رکھا ۔یہ نام نہاد خود غرض رہنما یوم تشکر کے نام پھر سے ناچ گانا کریں گے۔

لیکن اُن کارکنوںاور معصوم لوگوں کو کوئی پوچھنے والانہیں ہوگا جن کو ان کے طرز عمل کے باعث بے پناہ مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ عدالتوں کا قومی اداروں کا احترام کیا ہے انتخابات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی طرح اس مرتبہ بھی مسلم لیگ(ن) اور اس کی قیادت عوام کے سامنے سرخرو ہو گی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا سفرجاری رکھے گی۔ ۔۔۔۔راٹھور

متعلقہ عنوان :