Live Updates

تحریک انصاف کی دھرنے کی کال واپس لینے پر قوم نے سکھ کا سانس لیا ہے

مینجنگ ڈائریکٹر’’اے پی پی‘‘ مسعود ملک کا ٹیلی ویژن پروگرام ’’چوتھا ستون‘‘ میں اظہار خیال

منگل 1 نومبر 2016 23:14

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2016ء) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی دھرنے کی کال واپس لینے پر قوم نے سکھ کا سانس لیا ہے٬ منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام چوتھا ستون میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پیدا کردہ غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے نہ صرف اسلام آباد کے ہزاروں لوگوں کی معمول کی زندگی متاثر ہوئی بلکہ ملکی معیشت کو بھی کافی نقصان پہنچا٬ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے عمران خان کو مثبت سیاست کرنی چاہیے کیونکہ یہ کوئی کھیل یا کھیل کا میدان نہیں٬ ایم ڈی اے پی پی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ سیاست میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے غیر قانونی کاموں اور قومی اداروں پر دھاوا بولنے کی بجائے قانونی طریقے استعمال کریں٬ اگر عمران خان کی اقتدار کی خواہش ہے تو اس کے لیے انہیں عوام کا مینڈیٹ حاصل کرنا ہوگا٬ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کے لیے ہمیں اتحاد کی اشد ضرورت ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف بدامنی و افراتفری کو فروغ دے رہی ہے جو ملک و قوم کے مفاد میں نہیں٬ مسعود ملک نے مزید کہا کہ بالآخر پی ٹی آئی نے اداروں کی اہمیت کو تسلیم کر ہی لیا ہے٬ پانامہ پیپرز کا معاملہ اب عدالتوں میں حل ہوگا کیونکہ کسی بھی جماعت کو احتجاج سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا٬ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ ہونے کی حیثیت سے پرویز خٹک کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے٬ وفاقی حکومت کے خلاف ان کے جارحانہ بیانات قابل مذمت ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :