عمران خان کی جانب سے دھرنے کی کال واپس لیے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پنجاب ٬خیبرپختونخوا اور جڑواں شہروں سے لاکھوں لوگ اکٹھے کرنے کے دعویدار رہنما وعدہ پورا نہ کر سکے٬عمران خان سخت مایوس٬رہنمائوں سے ناراضگی کا اظہار ٬ پی ٹی آئی کے مقامی اور پنجاب کے رہنمائوں نے کارکنوں کو متحرک کر نے کی بجائے بنی گالہ میںڈیرے ڈالے رکھے ٬ پرویز خٹک کے نہ پہنچنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے بنی گالہ میں موجود چند سو کارکنوں پر انحصار کرنے کی بجائے دھرنا ختم کرنے میں عافیت جانی٬ نجی ٹی وی کا دعویٰ
منگل 1 نومبر 2016 23:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دھرنے کی کال واپس لیے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی٬پنجاب ٬خیبرپختونخوا اور جڑواں شہروں سے لاکھوں لوگ اکٹھے کرنے کے دعوے کرنے والے پی ٹی آئی رہنما وعدہ پورا نہ کر سکے ٬ پی ٹی آئی کے مقامی اور پنجاب کے رہنمائوں نے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر مستقل ڈیرے ڈالے رکھے ٬ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے نہ پہنچنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے بنی گالہ میں موجود چند سو کارکنوں پر انحصار کرنے کی بجائے دھرنا ختم کرنے میں عافیت جانی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت تودی جا رہی تھی لیکن عمران خان دھرنے پر بضد تھے تاہم منگل کو عمران خان کو اپنی یہ کال واپس لینا پڑی اور دوبارہ جلسے کا عندیہ دینا پڑا۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق عمران خان کے اس یوٹرن کے پیچھے چھپی کہانی منظر عام پر آگئی ہے ٬ دھرنے کے اعلان سے قبل خیبرپختونخوا اور پنجاب سے پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے دھرنے میں لاکھوں افراد لانے کی یقین دہانی کرائی تھی ٬ اس حوالے سے میڈیا پر بھی رپورٹس آئی تھیں کہ پی ٹی آئی کے ہر رکن قومی اسمبلی کے ذمہ ایک ہزار سے زائد افراد لانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاہم یکم نومبر تک لاکھوں افراد لانے کا دعویٰ کرنے والے پی ٹی آئی رہنما اپنا وعدہ پورا نہ کر سکے جس پر عمران خان رہنمائوں پر سخت مایوس ہوئے ۔
پی ٹی آئی رہنما وعدہ پورا نہ کر سکے ٬ پی ٹی آئی کے مقامی اور پنجاب کے رہنمائوں نے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر مستقل ڈیرے ڈالے رکھے ٬ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے نہ پہنچنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے بنی گالہ میں موجود چند سو کارکنوں پر انحصار کرنے کی بجائے دھرنا ختم کرنے میں عافیت جانی۔دھرناختم کرنے کے اعلان سے قبل عمران خان نے رہنمائوں سے طویل مشاورت بھی کی جس دوران زیادہ تر رہنمائوں نے عمران خان کو دھرنے کی کال واپس لیکر جلسہ کرنے کا مشورہ دیا ۔(ار)مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.