بی سی سی آئی نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
بدھ 2 نومبر 2016 19:11
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) انڈیا میں کرکٹ کے نگران ادارے بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی یہ سیریز نو نومبر سے انڈیا کے شہر راج کوٹ میں شروع ہو رہی ہے۔انڈیا کے اہم بلے باز روہت شرما کو زخمی ہونے کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
وہ وزاگ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہفتے کو کھیلے جانے والے میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ان کے علاوہ سیلیکشن کمیٹی نے زخمی شیکھر دھون اور لوکیش راہل کو بھی منتخب نہیں کیا ہے جبکہ ایک عرصے کے بعد ٹیم میں شامل کیے جانے والے اوپنر گوتم گمبھیر ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
انگلینڈ کے خلاف فاسٹ بولر ایشانت شرما نے ٹیم میں واپسی کی ہے جبکہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی ہیں۔
اس سے قبل وہ ون ڈے ٹیم کا حصہ تھے لیکن انھوں نے ابھی تک ٹیسٹ میچز میں انڈیا کی نمائندگی نہیں کی ہے۔انڈیا کی ٹیم کو منتخب کرنے کے لیے بدھ کی صبح ممبئی میں میٹنگ ہوئی جس میں پانچوں سلیکٹروں کے علاوہ بورڈ کے سیکریٹری اجے شرکے اور فیزیو پیٹرک فرہارٹ نے شرکت کی جبکہ کپتان وراٹ کوہلی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد انڈیا ٹیسٹ میچز میں نمبر ایک پر ہے جبکہ پاکستان اس کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ ویرات کوہلی (کپتان)٬ گوتم گمبھیر٬ مرلی وجے٬ چیتیشور پچارا٬ اجنکیا رہانے٬ آر ایشون٬ وریدیمان ساہا (وکٹ کیپر)٬ امت مشرا٬ محمد شامی٬ امیش یادو٬ ہاردک پانڈیا٬ جینت٬ روندر جڈیجا٬ ایشانت شرما اور کرون نایر شامل ہیں پہلا ٹیسٹ راجکوٹ میں نو نومبر سے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 17 نومبر سے وشاکھاپٹنم میں ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.