Live Updates

عمران خان نے جس بد تہذیبی کے کلچر کو فرو غ دیا وہ انکے گلے میں پڑگیا٬مریم اورنگزیب

جمعرات 3 نومبر 2016 14:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے جس بد تہذیبی کے کلچر کو فرو غ دیا وہ کلچر آج انکے گلے میں پڑا نظر آرہا ہے٬گنڈا پور اور نعیم الحق کی چپقلش بدتہذیبی کا عملی مظاہرہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات نعیم الحق اور پاکستان عوامی تحریک کے سیکر ٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کے مابین تلخ کلامی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے جس بد تہذیبی کے کلچر کو فرو غ دیا ہے٬وہ بدتہذیبی کا کلچر آج ان کے گلے میں پڑا نظر آرہا ہے٬گنڈا پور اور نعیم الحق کی چپقلش بدتہذیبی کا عملی مظاہرہ ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :