سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی قتل کیس

انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت مقدمہ کے مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی

جمعرات 3 نومبر 2016 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی قتل کیس میں مقدمہ کے مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 2011 میں قتل ہونے والے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی ٬ مقدمہ میں 29 گواہان میں سے 8 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں ٬ دوران سماعت مقدمہ کے گواہ معظم خان نے بھی اپنا بیان قلمبند کرا دیا ٬ عدالت نے مقدمہ کے مزید 5گواہان کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 9نومبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :